شہباز شریف

وزیراعظم کی گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات، بھارت کیخلاف فتح کی دعا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف فتح کی دعا کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے اور کھیل کے میدان میں بھی جیت حاصل کرنا قومی جذبے کی علامت ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل ، ایئرچیف کی سربراہی میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے، شہبازشریف

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور صرف کپتان کی محنت کافی نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور ٹیم ورک ہی ملک کے لیے فخر کا باعث بنتی ہے اور دعا ہے کہ گرین شرٹس بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپ نے بہت اچھی تقریر کی، چینی وزیراعظم شہبازشریف کے معترف

Scroll to Top