41 برس کے بعد دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع یو جائے گا ۔
بھارت اس ایونٹ میں دو بار پاکستان کو شکست دے چکا ہے، لیکن فائنل اصل معرکہ ہے جس پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں ۔
شائقین کرکٹ کو مقابلے کاشدت سے انتظارہےاور قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرجوش ہیں، شائقین نے کپتان سلمان علی آغا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دلیرانہ قیادت سے فائنل جیتیں، شاہین شاہ آفریدی سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں ، مایہ ناز بیٹرفخر زمان، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب سے بھی توقعات وابستہ ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی کامیابی کی پیشگوئی کردی
یاد رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی ۔
پاکستان اور بھارت اب تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں 5 بار فائنل میں مدمقابل آئے ہیں ، یہاں بھی پاکستان بھارت سے آگے ہے ، پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نے پاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے ۔




