آپ نے بہت اچھی تقریر کی، چینی وزیراعظم شہبازشریف کے معترف

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ سے غیررسمی ملاقات کی۔

ملاقات میں چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کی تقریر کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بہت اچھی تقریر کی‘۔

وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل ، ایئرچیف کی سربراہی میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے، شہبازشریف

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی، وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی، انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت قابل تعریف ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کررہے ہیں، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ۔

Scroll to Top