سدھنوتی انتظامیہ نے مساجد کےذریعے ریاست کے خلاف بغاوت اور فتنہ پروری کی ترغیب جیسے اعلانات کرنے پر پابندی عائد کردی ۔
ڈپٹی کمشنر ضلع سدھنوتی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام منتظمین مساجد ضلع ہذا کو مطلع کیا جائے کہ مساجد احکامات الٰہی وسنت رسول عوام الناس تک پہنچانے ، خیر کی تشہیر اور شر کی ممانعت کیلئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی سڑک پر رکاوٹ آنے دینگےنہ کوئی دکان جبری بندکرنے دینگے، میرپور انتظامیہ کا اعلان
مسجد مسلمانوں کی ایسی درس گاہ ہے جہاں سے معاشرتی امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کسی کی وفات کا اعلان مسجد سے ہو سکتا ہے جبکہ ریاست کے خلاف بغاوت اور فتنہ پروری کی ترغیب جیسے اعلانات مساجد سے ممنوع ہیں۔
اگر کسی مرکز سے شر پسندی کی حمایت کیلئے کوئی اعلان ہوا تو منتظمین کے خلاف ایف آئی آر کے علاوہ ایسے مراکز کی بندش بھی قانونی تقاضا ہو گا۔
لہذاپنے گروپس میں وائس میسجزکے ذریعے تمام آئمہ، خطباء اور منتظمین کو متنبہ کیا جائے وہ کوئی غیر قانونی اعلان نہ کریں اور اپنے مراکز کو فتنہ پروری میں شامل نہ کریں۔