مظفر آباد: آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے کہا ہے کہ میرے دادا1947میں پاکستان آئے اور واپس چلے گئے جبکہ میرے والد یہاں ہی رہے اور راولپنڈی سے 1948 سے مقیم ہیں، میرے والد سبزی اور کریانہ کی دکان کرتے تھے۔ہم سیکڑوں کنال اراضی چھوڑ کرآئے ہیں، ایکشن کمیٹی والے کون ہوتے ہم پرآوازاٹھانے والے۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے رکشہ فیلڈ میں گیا،1990میں شوروم ڈالا اورکئی یونینز میں کردار رہا ہے، ہمارا تعلق لال حویلی سے ہی تعلق رہا، 1985سے سیاست میں تھا ، آزادکشمیر اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی خواہش تھی، شیخ رشید نہ ہوتے تو میں الیکشن نہیں جیت سکتا تھا۔
میرے حلقے میں لوگوں نے جیناحرام کردیا ہے،میرے خلاف کہا گیا کہ میں کرپٹ ہوں، الیکشن سے قبل ہی میراموٹرسائیکل اور رکشوں کا شوروم تھا، میراکاروبار متاثر ہوا، میں نے جو فنڈ لئے سارے حلقے میں لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی تنخواہ بھی لوگوں کو دیتا ہوں، ویلی میں 600سے700خاندان ہیں، 5سے 6ہزار لوگ ہیں،شاہ غلام قادر 3بار اور ان کا بیٹا بھی ایم ایل اے بنے لیکن کام نہیں کرائے، ہم نے سڑکیں بنائیں، فنڈز دیئے ، جہیز فنڈ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی سیاست میں نہ گھسیٹے، چکار کے تاجروں کا دکانیں نہ بند کرنیکا اعلان
وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ میں نے50سال اراضی خریدی ہے جس سوسائٹی بنارہا ہوںجہاں مہاجرین کو پلاٹ دونگا،مہاجرین مندروں، گردواروں میں رہ رہے ہیں، مجھ پر جن لوگوں نے سٹیٹ سبجیکٹ جعلی ہونے کا الزام لگایا ہے ان کو جواب دیدیا ہے، میرا تعلق مقبول بٹ کے گائوں سے ہے۔
مقبول بٹ کے گائوں میں ہماری زمینیں ہیں،158کنال زمینیں ہماری مقبوضہ کشمیر میں ہیں، مجھے سپریم کورٹ نے کلیئر کردیا ہے، میرے پاس راشن کارڈ بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف الزام لگانے والوں کو بھی جواب دونگا، اب میں ان کا سٹیٹ سبجیکٹ چیلنج کرنے جا رہا ہوں۔
وزیرٹرانسپورٹ نے انکشاف کیا کہ میرے حلقے میں جعلی سٹیٹ سبجیکٹ موجود ہیں، میں ثابت کرسکتا ہوں، میرے حلقے میں شاہ غلام قادر نے جعلی 500سرٹیفکیٹبنائے ہیں،میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرونگا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق ان لوگوں سے ثبوت طلب کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیکڑوں کنال اراضی چھوڑ کرآئے ہیں، قربانیاں دی ہیں، ایکشن کمیٹی فتنہ کمیٹی ہے،یہ کون ہوتے ہیں مہاجرین کی سیٹوںپر آواز اٹھانے والے، مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں۔مجھے براہ راست فون کئے گئے ہیں، انڈامارو گے اتنے پیسے،گولی مارو گے انتے پیسے، نمبر موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تمہارا آخری احتجاج ہوگا،جاوید بٹ کی ایکشن کمیٹی کو سخت وارننگ
انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی 29ستمبرکو کامیاب نہیں ہوگی،حکومت ایکشن لینے جا رہی ہے اور ان کو لگ سمجھ جائیگی۔