یہ تمہارا آخری احتجاج ہوگا،جاوید بٹ کی ایکشن کمیٹی کو سخت وارننگ

(کشمیر ڈیجیٹل) وزیر حکومت جاوید بٹ نے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں ایکشن کمیٹی کے حالیہ احتجاج پر سخت وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ایکشن کمیٹی والو، یہ تمھارا آخری احتجاج ہوگا، تمھیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔”

وزیر حکومت نے مزید کہا کہ “آپ اپنے بچوں، بھائیوں اور بہنوں کو کس طرف لے جا رہے ہو، انہیں بدتمیزی سکھا رہے ہو۔ ہماری پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور ہماری آزاد کشمیر کی پولیس بہادر پولیس ہے، تمہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔”

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں دیکھا گیا نایاب تیندوا دو دن بعد محکمہ وائلڈ لائف نے قابو کرلیا

جاوید بٹ نے اس موقع پر واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی یا عوامی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

Scroll to Top