ایکشن کمیٹی سیاست میں نہ گھسیٹے، چکار کے تاجروں کا دکانیں نہ بند کرنیکا اعلان

چکار کے معروف تاجر رہنما سردار جاوید خان نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گالم گلوچ اور ہلڑ بازی کو فروغ دےکر امن و بھائی چارے کی فضاکو خراب کرنا چاہتی ہے۔

نوجوانوں کو اکسا کر بیہودہ ریاست مخالف نعرہ بازی کرائی جانا قابل افسوس ہے،جتھے بندی سے حالات خراب ہوں گے،چکار کی تاجر برادری نے عوامی ایکشن کمیٹی کی کارنر میٹنگ میں شرکت نہ کرکے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

سردار جاوید خان نے کہا چکار کی تاجر برادری 29 ستمبر کو معمول کے مطابق اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے گی،تاجر برادری آئے روز کی ہڑتالوں شٹرڈاؤن سے تنگ آچکی ہے جس کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تاجروں کا کندھا استعمال کرنے کے بجائے اپنے سیاسی پلیٹ فارم سے سیاست کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا! 29 ستمبر کی کال مسترد:دھیر کوٹ کے تاجروں کا تمام بازار کھلے رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو غلط بریف کرکے انکے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،چکار کے امن کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے تاجروں کو کاروبار کرنے دیا جائے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہےوہ حل کریں گے،تاجر کمیونٹی کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کے نام پر سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے میں نوجوانوں سے کہتا ہوں شرپسند عناصر کے بہکاوے میں آکر ریاست مخالف سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تمہارا آخری احتجاج ہوگا،جاوید بٹ کی ایکشن کمیٹی کو سخت وارننگ

انہوں نے کہا کہ ریاست ہے تو ہم ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کی جاری منفی سرگرمیوں میں اگر ہمارے کسی نوجوان کا نقصان ہوا تو ذمہ دار ایکشن کمیٹی ہوگی۔

Scroll to Top