اہل پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا،سردار عتیق

صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کادورہ مظفرآباد۔

دورے کے دوران ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان،سینئرصحافی سید آفاق شاہ،شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ،سجاد انور عباسی،سلیم اعوان،سید احسن کاظمی،سکندر حبیب میر، منیب قریشی،نعیم عباسی سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر ملاقات نے ملاقاتیں بھی کیں۔بعد سردارعتیق احمد خان مظفرآباد میں سردار شاہ رخ عباسی کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

عشائیہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمد شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت دیگرپاکستانی قیادت کے شکرگزارہیں جنہوں نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد آکر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی،مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی،ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔

پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے جدوجہد آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان میں مصروف کشمیری عوام سے یکجہتی کا عملی اظہار اور قومی دن کا انعقاد اہل کشمیر سے محبت، اخوت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ پوری کشمیر ی قوم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دل کی عمیق گہرائیوں سے خیر مقدم کرتی ہے۔

کشمیری قوم کو اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر نہ صرف پاکستان و آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری جوش و جذبے کے ساتھ منا کر تاریخی و نظریاتی رشتوں کی تجدید کرتے ہیں۔

اگرچہ ہم پہلے بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن اس دفعہ ہمیں اس لیے بھی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے جس کیلئے ہمیں عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کو رکوانے کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔

دریں اثناء سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان اور وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی کی مظفرآباد میں ملاقات ہوئی۔آزادکشمیر میں حالیہ ہیلتھ پیکج،تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال دھیرکوٹ،امراض سینہ ہسپتال ہل اور غربی باغ میں صحت کے جملہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت۔

وزیر حکومت کی جانب سے تمام امور کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی گئی۔بعدازاںصدرمسلم کانفرنس ےمظفرآباد میں ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات کی عیادت کی ۔ سردارعتیق نےمظفرآباد میں چوہدری رفیق حسین سے ا ن کے بھائی ڈاکٹر چوہدری فریدحسین کی وفات پر تعزیت بھی کی۔

Scroll to Top