نیپال(کشمیر ڈیجیٹل) سوشل میڈیا پر پابندی اور حکومتی بدعنوانی پر نوجوانوں کا پرتشدد احتجاج ،وزراء کی تجوریوں سے رقوم نکال کر لٹا دیئے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ مظاہرین نے وزیر توانائی کی تجوری سے کرسی نوٹوں کو نکال کر ہوا میں اچھا دیئے گئے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے فیس بک سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی تھی۔
یہ پابندی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی ، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیزی، جھوٹی خبریں اور فراڈ پھیلانے میں استعمال ہونے پر لگائی گئی تھی جس کیخلاف کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ہزاروں نوجوانوں نے احتجاج شروع کیا۔
تاہم آج نیپال نے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی اٹھالی لیکن مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔
مظاہرین نے سپریم کورٹ کی عمارت کو جلا ڈالا ہے، مظاہرین نے پارلیمنٹ اور کئی سینئر رہنماؤں کے گھر بھی جلادیئے۔
نیپالی وزیراعظم کی ملک سے فرار ہونے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جبکہ صدر بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نو مئی،شاہ محمود قریشی بری،خدیجہ شاہ5،یاسمین راشد، اعجاز چوہدری،سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کا حکم




