اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی
ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
ای سی سی اور وفاقی کابینہ نے ملک بھرکے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے19اگست کوپاورڈویژن کی سمری منظورکی تھی،
ای سی سی فیصلےکےتحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھرکے لیے یکساں ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یاماہا موٹرکمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان




