نو مئی،خدیجہ شاہ5،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کا حکم،شاہ محمود قریشی بری،

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعلیٰ عدلیہ کے جج کے اسکواڈ میں شامل گاڑی جلانے کے کیس میں یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئیکے 4دیگر سینئر رہنماؤں کو 10 سال اور ایک خاتون رہنما کو 5 سال قید کی سزا سنادی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی احتجاج کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو بھی 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کر دیا ہے۔

لاہور میں تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 109/23 میں کل 51 ملزمان کا چالان پیش کیا گیا اور عدالت نے مجموعی طور پر 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا۔

مقدمے میں نامزد 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، مقدمے میں مجموعی طور پر 5 خواتین ملزمان بھی شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کا ٹرائل جیل میں مکمل کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یاماہا موٹرکمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان

Scroll to Top