گجرات (کشمیر ڈیجیٹل)20گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچادی اوراربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
شدیدبارش کے بعدہرطرف پانی ہی پانی ہے،بارش کاپانی سرکاری و نجی دفاتر میں جمع ہوگیاجس کی وجہ سےضلع گجرات میں آج تعلیمی وسرکاری ادارے بند کردیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 گھنٹوں میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر طلباء کوچھٹی دیدی گئی ۔
مسلسل بارش کے بعد پانی تمام سرکاری و نجی دفاتر میں کئی کئی فٹ داخل ہو چکا ہے،بارش کے بعد نظام زندگی متاثر کاروباری مراکز بھی بند کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کاکہناہے کہ شہر میں 20 گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، قمر سیالوی روڈ میں نالہ اوور فلو ہو گیا اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، کچہری روڈ واپڈا کالونی میں بھی بارش اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔
اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل اور احاطہ سیشن کورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا،سیشن کورٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کئی قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، محکمہ موسمیات




