اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر ،اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور،سوات سمیت ملک کے مختلف علاقے زلزلےکے جھٹکے ، عمارتیں لرز گئیں میں زلزلے کے جھٹکے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔
لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے اور 111 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
ابھی تک کسی بھی علاقے سے زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، محکمہ موسمیات




