جہلم ویلی (رپورٹ عمر بھٹی راجپوت)بھارت کی طرف سے اوڑی ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج جمعہ المبارک کے روز بھارت نے اسلام آباد کے اوڑی ڈیم سے پانی چھوڑا، جس کے نتیجے میں جہلم ویلی میں ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا کے مقام سے پانی کا ایک بڑا ریلہ گزر رہا ہے ۔
عام طور پر دریائے جہلم کا فلو سولہ فٹ سے زیادہ نہیں ہوتا لیکن اس وقت پانی کی سطح 23.8 فٹ تک بلند ہو گئی ہے یعنی تقریباً پانچ سے چھ فٹ کا اضافہ ہو چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرینگر میں سیلاب کے بعد دریائے جہلم میں طغیانی ،آبادی کے متاثر ہونے کا الرٹ جاری
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے قبل از وقت وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ دریا کے قریب نہ جائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ۔
یہ ہنگامی صورت حال عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور متعلقہ ادارے علاقے میں مکمل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔




