اسلام آباد/مظفرآباد:مقبوضہ کشمیر کےدارالحکومت سرینگرمیں سیلابی صورتحال کے بعد دیائے جہلم میں طغیانی اورآبادی کے متاثر ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
پی آئی ڈی آزادکشمیر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے جس سے سرینگر شہر سمیت دیگر علاقوں میں آبادی کو نقصان پہنچا ہے ۔
طغیانی کی صور تحال اگلے کچھ گھنٹوں تک علاقہ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم کے قریب رہنے والے افراد کو متاثر کر سکتی ہے جبکہ چکوٹھی کے مقام پر فل مانٹیرنگ سسٹم کے ذریعے SDMA اور لوکل انتظامیہ ہمہ وقت ما نیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: راوی ،ستلج بپھر گئے، آج رات سیلاب کا بڑا ریلا شاہدرہ سےگزرے گا ،وارننگ جاری
آزادکشمیر حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دریا میں پانی بہائو خطر ناک سطح تک پہنچنے پر تمام شہریوں کو بر وقت اطلاع فراہم کی جائیگی
ضلعی انتظامیہ، SDMA، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس، پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں مکمل مستعد اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔
ضلعی انتظامیہ مظفر آباد کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ دریائے جہلم کے قریب رخ نہ کریں اور احتیاط کے ذریعہ ممکنہ خطرے کومات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشیں،جھیل ڈل میں طغیانی ، سیلاب کا خدشہ ، تمام تعلیمی ادارے بند
ادھر مقبوضہ وادی کے ایک روزنامہ کشمیرعظمیٰ کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ اور سرینگر میں سیلابی صورتحال ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور دریائے جہلم میں طغیانی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ دریائے جہلم میں طغیانی پر مظفر آباد شہر کے علاوہ ہٹیاں بالا، گڑھی دوپٹہ، چناری چکوٹھی اور کوہالہ تک دریا کنارے آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔




