بٹناڑہ احتجاج شدت اختیار کر گیا: پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد کے نواحی گاؤں بٹناڑہ میں بجلی کی عدم دستیابی پر شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ مظاہرین کی جانب سے شاہراہِ نیلم بند کرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق احتجاج اس وقت شروع ہوا جب حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ بٹناڑہ آزاد کشمیر کا واحد گاؤں ہے جہاں آج تک بجلی، پانی اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ سیاستدان ہمیشہ جھوٹے وعدے کرتے رہے ہیں لیکن مسائل حل نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب:نیوم کا اسکائی اسٹیڈیم، 2034 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرے گا!

شاہراہِ نیلم نوسیری کے مقام پر بند ہونے سے ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج بنیادی حقوق کی فراہمی تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top