(کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب کے شہر نیوم میں دنیا کا پہلا “اسکائی اسٹیڈیم” تعمیر کیا جا رہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔
اسٹیڈیم کی تعمیر 2027 میں شروع ہو گی اور 2032 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کی لاگت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ یہ اسٹیڈیم دی لائن (The Line) نامی عمودی شہر کے اندر 350 میٹر (1150 فٹ) کی بلندی پر بنایا جائے گا۔
یہ جدید طرز کا اسٹیڈیم ہزاروں شائقین کی گنجائش رکھے گا اور سعودی عرب کے دلیرانہ میگا پراجیکٹس کا حصہ ہو گا، جو دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ سعودی عرب کھیل، ٹیکنالوجی اور جدید تعمیرات کو ایک نئی سطح پر لے جا رہا ہے۔
اس اسٹیڈیم میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہاں ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے کوارٹر فائنل تک کے میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ دنیا کا پہلا اسٹیڈیم ہوگا جو مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی پر چلایا جائے گا۔
نیوم اسٹیڈیم سعودی عرب کے ان 15 اسٹیڈیمز میں شامل ہے جو ورلڈ کپ 2034 کے لیے مختلف شہروں میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان میں ریاض، جدہ، الخُبر اور ابہا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بارشوں سے تباہی، 23 افرادجاں بحق، متعدد گھر تباہ اور پل متاثر
یہ منصوبہ سعودی عرب کےکراؤن پرنس محمد بن سلمان کے “ویژن 2030” کا حصہ ہے جس کا مقصد عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اور جدید ترین کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔




