اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی اور یومِ آزادی کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، ہر جانب سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھا گئی ہے۔ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کیلئے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے طیارے، ٹینک، توپیں، ریڈارز اور دیگر عسکری ساز و سامان کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔
اسلام آباد میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب جاری، صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر شریک۔۔۔!!! pic.twitter.com/NYcRhBIfQ9
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 13, 2025
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اہم قومی شخصیات اور غیر ملکی مہمان بھی تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب میں مسلح افواج شاندار پریڈ اور فضائی مظاہرے کا اہتمام کریں گی، جب کہ وزیراعظم معرکہ حق یادگار کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔
اسلام آباد:یوم آزادی اورمعرکہ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریب
صدرمملکت،وزیراعظم اورفیلڈمارشل بطورمہمان خصوصی تقریب میں شریک
اعلیٰ عسکری قیادت،دوست ممالک کےسفرابھی مرکزی تقریب میں شریک
تقریب میں مسلح افواج کی پریڈاورفلائی اوورکامظاہرہ کیاجائےگا
جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کےنام. pic.twitter.com/aucf5RfIgA— Sobia Kanwal (@Sobiaa611688) August 13, 2025
بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کے موقع پر قوم دہری خوشی کا اظہار کررہی ہے۔ ملک کے تمام شہروں، گلیوں اور محلوں کو سبز ہلالی رنگوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔
وادی لیپا،11 ہزار 500فٹ بلندی پر خوبصورت چراگاہ ’’مال جب‘‘قدرتی حسن کا شاہکار