وزیراعظم کا زکوۃ فنڈدو گنا بڑھا کر10کروڑ کرنیکا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزاد کشمیرنے زکوۃ منافع فنڈز کی رقم میں5کروڑ سے دوگنا بڑھاتے ہوئے 10کڑور روپے کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم انوارالحق کی زیر صدارت زکوٰۃ منافع فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق ، چیف سیکرٹری خوشحال خان ، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی اور چیف ایڈمنسٹریشن زکوٰۃ و عشر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر / برقیات ارشاداحمد قریشی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو زکوٰۃ منافع فنڈ کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران کینسر ، امراض قلب ، جگر اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحقین کو زکوٰۃ پرافٹ فنڈ سے مہیا کی گئی میڈیکل سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں زکوٰۃ منافع فنڈ کے انتظامی امور اور زکوٰۃ منافع فنڈ کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مستحقین کو تسلسل کے ساتھ میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے زکوٰۃ منافع فنڈز کی رقم کو 5 سے 10 کروڑ روپے کرنے کے فوری احکامات جاری کئے اور مستحقین کیلئے اضافی رقم فوری طور پر مہیا کرنے کی ہدایت کی

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے آبادی کے تناسب کے مطابق مستحقین کو فوری میڈیکل ضروریات کو خاطر میں لاتے ہوئے فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، صحت بنیادی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین کی فوری میڈیکل ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مہیا کے گئے فنڈز میں اضافہ کے ساتھ رقم فوری طور پر زکوٰۃ منافع فنڈ کو مہیا کردی گئی ہے جہاں ضرورت ہوگی وہاں وسائل کا استعمال کریں گے۔

لقمہ حرام سے نفرت ہے ، حقداروں کو حق مہیا کرنا ہی خدمت ہے ، مستحقین کی زکوٰۃ منافع فنڈ سے امداد جاری رہے گی ، انھوں نے کہا کہ شفافیت کی بدولت وسائل کا بے رحمانہ استحصال ختم ہوا ہے ، جب ریاست میں لقمہ حرام کے خلاف نفرت عروج پکڑنے لگے تو اس کے مثبت اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں ، خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

مافیاز کو رد کیا ہے ، ہمیں آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے درست ترجیحات کا انتخاب کرتے ہوئے بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے ہیں ، یاد رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران آزاد کشمیر بھر سے مستحقین افراد کو مہلک بیماریوں کے علاج کیلئے زکوٰۃ منافع فنڈ سے 80 مستحقین کو صحت کے علاج معالجہ کیلئے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں ۔

آزاد حکومت کو1 ارب 70 کروڑ کا منافع مگر سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع ہونے کے امکانات معدوم

Scroll to Top