سدھنوتی: پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے پہلے 2سال پی ٹی آئی کی حکومت نے ضائع کئے اور گزشتہ2سال ایم ایل ایز کی حکومت جیسے ناکام تجربہ پر ضائع کئے گئے ۔
مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی چیئرمین پرسن سحرش قمر کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ مرکزی قیادت کو بتا دیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کا بوجھ مسلم لیگی کارکنان نہیں اٹھا سکتے، کارکنان تیاری کریں، حالات بن رہے کسی بھی وقت الیکشن کا بگل بج سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیار کے بغیر بلدیاتی نمائندوں کا کوئی فائدہ نہیں ،حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوئی قدم نہ اٹھایا تو مسلم لیگ(ن) خود اسمبلی میں بل لے کر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:متحد ہو کر کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، کشمیر یوتھ الائنس
صدر ن لیگ آزادکشمیر نے کہا کہ تاریخ سے نابلد چند لوگ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے حقائق کو مسخ کرکے نظریاتی تخریب کاری کوہوا دے رہے ہیں ،ہمارے اسلاف نے مہاراجہ کے جھنڈے کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش نہیں کئے اور نہ ہی آزادی کسی نے پلیٹ میں رکھ کر ہمیں دی تھی ،آزادی میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہاراجہ کے دور کا جھنڈا بلند کرنے والوں سے پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا ہمارے بزرگوں نے مہاراجہ کے جھنڈے کو بحال کرنے کیلئے قربانیاں دیں تھیں؟ سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے بتائیں کہ ہندوستان کی مختلف جیلوں میں جو 15ہزار سے زائد سیاسی قیدی ہیں ان کیلیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی آٹے کی قلت اور مہنگی بجلی کیخلاف عمل میں آئی تھی اور ہمارے کارکنوں نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا جس پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نوٹس لیا اور23ارب کا پیکج فراہم کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کوٹلی آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نژاد برطانوی باکسرآدم عظیم عالمی چیمپئن بن گیا
انہوں نے کہا کہ آج عوامی حقوق کی بحالی کے نام پر آزاد کشمیر میں نظریاتی تخریب کاری جا رہی ہے جس کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے، ہم اپنی شناخت پر کمپرو مائز نہیں کر سکتے لیکن ہم پاکستان کی ساتھ قائم نظریاتی رشتے کو بھی کمزور نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے آزاد کشمیر میں عوام کے حقوق کی بات کرنی ہے آپ آزاد کشمیر کے وسائل میں اضافہ چاہتے ہیں اور آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی ، آئین و قانون کی سربلندی اور میرٹ کی بحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوں۔سب مسائل کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) ہے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں دانش سکولزکا قیام مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزادکشمیرکے عوام کیلئے تحفہ ہے جس کیلئے ہم قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔