سدھنوتی، ہمروتہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی آزاد جموں کشمیر ڈاکٹر محمد آفتاب کی ہدایت پر ضلعی آفیسرمحکمہ بہبود آبادی ذوالفقار ناز کی زیر نگرانی یونین کونسل ہمروتہ کے سوشل موبلائزر ظہیر احمد کی دور حاضر میں افزائشن آبادی کے باعث درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت نشوو نما اور خاندانی منصوبہ بندی کے مخلتف طریقوں بارے یونین کونسل ہمروتہ بلوچ میں ڈور ٹو ڈور علاقہ مکین مرد شہریوں کو آگہی دیتے ہوئے بھرپور کونسلنگ کی
،اس موقع پر سوشل موبلائزر محمد ظہیر اسلم نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ایک بڑا معمہ بن چکا ہے،غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشوونما میں مشکلات پیش آرہی ہیں،جس کے پیش نظر شہریوں کو افزائش آبادی میں اعتدال میں لانے شعور و آگہی دی جارہی ہے،اس ضمن میں محکمہ بہبود آبادی ریاستی سطح پر کوشاں ہے،ضلع سدھنوتی میں ضلعی آفیسر ذوالفقار ناز کی سربراہی میں فیلڈ سٹاف پوری تن دہی سے اس شعوری مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بچوں کی غذائیت سمیت احسن تعلیم و تربیت و یقینی بنایا جاسکے اور ایک بہترین معاشرے کا قیام ممکن ہو۔
الیکشن کمشنر انجمن تاجران پلندری سردار محبوب علی کا ساتھیوں سمیت عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان




