ریجنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ( بی آئی ایس پی )آزاد کشمیر عبد العزیز قریشی نے کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے روشن مغل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اگلے 5 سال میں تقریباً 50 فیصد لوگوں کو تیار کر کے روزگار پر لگا کر اس پروگرام سے الوداع کرنا ہے ۔
بی آئی ایس پی میں50 فیصدلوگ پروگرام کا حصہ ہیں ان میں سے 50 فیصدکو تربیت دے کر ان کو الوداع کہنا ہے ۔ میزبان روش مغل نے ان سے سوال کیا کہ پروگرام میں کتنے لوگ شامل ہیں جواب میں عبد العزیز قریشی نے کہا کہ 1لاکھ 30ہزار ہیں ۔اورمزید 50ہزار خواتین کو اگلے پانچ سال میں ہم نےپروگرام کا حصہ بنانا ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے نے ان سے پوچھاکہ پاکستان کی نسبت آزاد کشمیر کی ریشو کتنی ہے اس پر انہوں نے کہا کہ یہاں پر اتنی ہی ریشو ہے جو پاکستان میں ہے ، پاکستان میں ایک کروڑ افراد ہیں ۔ اُن میں سے 1لاکھ 30افراد ہمارے آزاد کشمیر کے ہیں ۔