راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے جماعت کی تنظیمِ نو کیلئے تمام تنظیمیں تحلیل کردیں۔
اس سلسلے میں پارٹی دستور کے تحت آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرونِ ملک قائم مسلم کانفرنس کی تمام تنظیمیں تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی خلائی کامیابیوں پر بھارتی فوج پریشان، چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اعتراف کر لیا
مسلم کانفرنس کی نئی تنظیم سازی کے لیے کنوینئرز اور کنویننگ کمیٹیاں مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جو اپنی نگرانی میں تنظیمی عمل کو جلد از جلد مکمل کریں گی۔
پریس ریلیز کے مطابق مسلم کانفرنس خطے کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے دستوری تقاضوں کے مطابق مقررہ مدت پر ہر سطح پر تنظیم سازی کا اہتمام کرتی ہے۔
تنظیمِ نو کا یہ عمل معروف جمہوری روایات اور جماعتی دستور کے مطابق مکمل کیا جاتا ہے۔
تمام تنظیمیں تحلیل کیے جانے کے بعد اگلے مرحلے میں کنوینئرز اور کنویننگ کمیٹیوں کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا جو اپنی نگرانی میں کم سے کم وقت کے اندر نئی تنظیمیں تشکیل دینے کا عمل مکمل کریں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح جتھوں کو سپیس اور لاتعلقی بیک وقت ممکن نہیں،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،وزیراعظم
راجہ محمد لطیف حسرت کے مطابق تنظیمِ نو کے ساتھ جماعت کی نئی رکنیت سازی اور موجودہ ارکان کی تجدیدِ رکنیت کا عمل بھی شروع کیا جائے گا، جس کے لیے کارکنان کو بھرپور توجہ اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ جماعت کی مرکزی تنظیم اور مرکزی مجلسِ عاملہ اپنی دستوری مدت کے مطابق سالانہ اجلاس کے انعقاد تک کام کرتی رہیں گی اور انہیں اس مدت کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔




