مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ممبر اسمبلی عبدالماجد خان کے قلیل المہلت سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بحالیات راجہ ریاست نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان کے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ رولز 1980کے تحت اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات کی روشنی میں جاری کیے جاتے ہیں۔
ڈی سی بحالیات مہاجرین مقیم پاکستان کے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے جو دورہ کرتے ہیں اس پر 2026میں پیٹرول کی مد میں 7لاکھ 80ہزار روپے کا بجٹ ہے جریدہ آفیسران کیلئے 4لاکھ 55ہزار وپے اور غیرجریدہ ملازمین کیلئے 2لاکھ 60ہزار روپے بجٹ مختص ہے۔
اجرائیگی باشندکیلئے 5روپے کشمیر لبریشن سیل کیلئے مختص ہے جو نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈنہ، ریالی ،چلہانہ میں اپینڈکس کے 100 کیسز رپورٹ ہوئے،وزیر صحت
مہاجرین مقیم پاکستان اور ریاست کے اند رآباد افراد کے لیے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا طریقہ کار ایک جیسا ہے جس کیلئے مجسٹریٹ درجہ اول کے پاس کوائف جمع کروائے جاتے ہیں جن کی پڑتال کر کے سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
سبیل چوہان بنام آزاد حکومت کیس کے فیصلہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کچھ ترامیم زیر غور ہیں۔
وزیر صحت عامہ و بہبود آباد ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے ممبر اسمبلی سردار مختار احمد عباسی کے توجہ طلب نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے حکومت آزاد کشمیر کو 15ارب روپے سو روزہ پلان کی تکمیل کیلئے جاری کئے ہیں۔
ضلع مظفرآباد کے لیے شروع کیے جانے والے پراجیکٹس کا اعلان اگلے دو دنوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا آپ دیکھیں گے سو روزہ پلان کے تحت مظفرآباد شہر کے لیے بہت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔




