اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)غیر ملکی وفود کی آمد ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 27نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل جمعہ کو مقامی تعطیل ہو گی تاہم لازمی سروسز کے تمام ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ، پولیس ، آئیسکو، سوئی ناردرن گیس کے دفاتر اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
Public Notice | Local Holiday in Islamabad
Friday, 27th November 2026, has been declared a local holiday within the revenue limits of Islamabad Capital Territory. All essential services, including MCI, CDA, ICT Administration, Islamabad Police, IESCO, SNGPL and hospitals, will remain operational, Thanks
— DC Islamabad (@dcislamabad) November 26, 2026
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی 27 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 27 نومبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
تاہم سالانہ اور ضمنی امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے تمام ادارے بھی معمول کے مطابق کام کریں گے۔
خیال رہے اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے باعث سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کرنے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق 26 نومبر سے 28 نومبر تک میٹرو بس سروس محدود رہے گی۔ راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے اسلام آباد کے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی
راولپنڈی میں کل 27 نومبر بروز جمعہ عام تعطیل ہوگی: تمام سکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
نوٹ : تمام امتحانات (سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں) شیڈول کے مطابق ہونگے https://t.co/M4LG7aRjOw— Deputy Commissioner Rawalpindi (@DCRawalpindi) November 26, 2026
جبکہ 7ویں ایونیو اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس 26 نومبر رات 10 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔
حکام کے مطابق میٹرو بس سروس محدود کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اسی دوران مذکورہ روٹ پر الیکٹرک بس سروس بھی معطل رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو متبادل سفری انتظامات کرنا ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کا دیرینہ خواب پورا،محکمہ تعلیم کا بڑا اقدام، 118 اساتذہ کی ٹائم سکیل ترقیابی منظور
وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 26 نومبر شام 6 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔
موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے بھی ہیوی ٹریفک کو جڑواں شہروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
دوسری جانب سکیورٹی انتظامات کے تحت مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ٹریلز نمبر 3 اور 5 بھی 27 نومبر کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہیں گے۔
انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ 26 سے 28 نومبر کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں
کسی بھی قسم کی سفری دشواری سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔




