کوٹلی کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری آگئی، وزیر حکومت چوہدری عبدالرحمان نے کھیلوں کے میدانوں کی بہتری اور تکمیل کے حوالے سے عملی اقدامات جاری رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے گراؤنڈز کو جلد مکمل کرکے نوجوانوں کے لیے قابل استعمال بنایا جائے۔
اس موقع پر وزیر حکومت نے ایکشن سپورٹس مظفرآباد کے باسط کو ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے نام سے منسوب سٹیڈیم کوٹلی میں لائٹس کی تنصیب سمیت باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے لیے بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہوگا
انہوں نے کوٹلی میں موجود دیگر کھیلوں کے گراؤنڈز کو بھی جلد تیار کرنے اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
اس سلسلے میں ان شاء اللہ سٹیڈیم میں واکنگ ٹریک کی تیاری بھی بہت جلد مکمل کی جائے گی، جس سے شہریوں کو ورزش، واک اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر ماحول میسر آئے گا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری سکندر، پی آر او چوہدری زین، ذوالفقار چوہان جنرل سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن آزاد کشمیر، سردار عارف ناز سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکی ٹیم کوشکست
وزیر حکومت چوہدری عبدالرحمن کی جانب سے رات گئے کھیلوں کے میدانوں کی بہتری کے لیے جاری ہدایات کو نوجوانوں کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے کوٹلی میں کھیلوں کی سرگرمیوں، صحت مند طرز زندگی اور نوجوانوں کو مثبت میدان فراہم کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔




