مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے مقام دومیل پل کے قریب تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر دریائے جہلم میں جا گری جس کے نتیجے میں3افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے مقام دومیل پل کے قریب تیر رفتار کار صبح10بجے کے قریب بریک فیل ہونے پر بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔
یہ بھی پڑھیں: باغ: گاڑی کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
خوش قسمتی سے کار دریا کے کنارے پر رہی رہی اور کار میں سوار3افراد زشدید زخمی ہو گئے، ریسکیو1122نے فوری کارروائی کرتے ہوئے3زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا۔فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ زخمی ہونیوالوں کا تعلق کہاں سے ہے۔




