آزادکشمیر ہائیکورٹ میں ایڈہاک ایکٹ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

مظفرآباد:آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایڈہاک ایکٹ 2026 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 رٹ پٹیشن بعنوان خضر سلیم ودیگر بنام آزاد حکومت وغیرہ کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین شاہین اور جسٹس سید شاہد بہار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

 مقدمے کی پیروی شاہد اقبال چک، سردار ریشم خان، حماد مشتاق جنجوعہ، شیخ عادل مسعود، ثاقب احمد عباسی، چوہدری امجد علی ایڈووکیٹ نے کی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر ہائیکورٹ،چیئرمین ضلع کونسل باغ کے انتخاب پر حکم امتناعی جاری

کیس کے وکیل ثاقب عباسی نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کیس میں بہت بہت درخواست گزار ہیں چونکہ آج جواب دعوے آئے ہیں ، اب ہم نےاگلے ہفتے تک جواب جمع کرانے ہیں تب ہی کیس آگے چلے گا۔

یاد رہے کہ پی پی حکومت نے ہزاروں ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا تھا جس کو شہریوں اور نوجوانوں کی جانب سے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔