باغ (کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر سید ممتاز حسین کاظمی کی زیر صدارت گزشتہ روز باغ شہر کے معززین تاجران ،شہریان،مختلف یونین کے صدور صاحبان سمیت دیگر لوگوں کیساتھ طویل مشاورتی اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہو ا جس میں کل مورخہ 16 نومبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے حوالہ مشاورت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر باغ سید ممتاز حسین کاظمی نے کہا ہے کے تمام تاجروں کو قبل از وقت آگاہ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے جن جن لوگوں نے تجاوزات کی ہوہی ہیں وہ آپریشن سے قبل از خود ان کو ہٹا دیں بصورت دیگر ان کو ہٹا دیا جائے گا ہم سب نے مل کر شہر کو مکمل ٹریفک کے ہجوم سے آزاد کروانا ہے اور جہاں جہاں تجاوزات کی گی ہیں ان کو ختم کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا ہے کے شہر کے اندر پارکنگ کے پوائنٹس مخلتف جگہوں پر قائم کر رہے ہیں شہر کے اندر تھڑے ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں جو مشکلات پیش آ رہی ہیں اس سے نمٹنے کے لیے پلین تیار کر لیا گیا ہے ۔بلا تخصیص کاروائی ہو گی تا کہ عام شہری با عزت طریقہ سے شہر کا رخ کرے۔
با ئیکیا اور رکشوں کے ہر چوک میں کھڑا ہونا ٹریفک کیلئے سب بڑ امسئلہ ہے ان کیلئے الگ سے جگہ مقرر کر کے ان کو سٹینڈ میں رک سکتے کسی بھی چوک پے کسی قسم کا رکشہ اور باہیکا نہیں کھڑا ہو گا ۔
شہر میں چلنے والی جس گاڑی موٹر سائیکل کے پاس کاغذات نہیں ہوں گے اس کیلئے سخت ترین کارروائی کی جا ئےگی ۔مساجد اور مدارس تمام جو شہر کے اندر موجود ہیں اپنے پارکنگ گیٹ نماز کے اوقات میں کھلے رکھیں تا کہ نمازی حضرات مساجد کی پارکنگ میں گاڑی موٹر سائیکل لگا کر نماز ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کا صبح ساڑھے سات بجے کے بعد شہر کے اندر داخلہ ممنوع ہے کسی بھی قسم کی لوڈر گاڑی ساڑھے سات بجے کے بعد شہر میں داخل نہ ہو۔
ڈی سی نے کہا ہے کے شہر کے اندر فروٹ سبزی لانے والے ہول سیلرز اپنا معیار اور سبزی فروٹ کی کوالٹی دونوں بہتر کر لیں یہ نہیں ہو سکتا کے عام شہری سے ایک نمبر چیز کی قیمت وصول کی جائے جبکہ کوالٹی اس کی دس نمبر والی بھی نہ ہو ۔
ہمارا کام عوام کو سہولت دینا ہے عام شہری کو ریلیف دینا ہے کرایوں کا تعین پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے جس تناسب سے بڑھتا ہے اسی تناسب سے کمی بھی کی جائے گی ۔




