بھارت کی فنڈنگ ڈوب گئی،کشمیریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو مسترد کردیا، پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

آزاد کشمیر میں کالعدم جوانٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف دن بدن عوامی ردعمل سامنے آرہاہے اور عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بھرپور وابستگی اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عوامی سطح پر سامنے آنے والے اس ردعمل کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیانیے کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہےجبکہ عوام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو ریاستی وابستگی اور قومی یکجہتی کا پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہےجس میں ایک کشمیری بزرگ نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ جیوے جیوے پاکستان ، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگا رہا ہے۔

بزرگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے کے بھی نعرے لگائے اور کہا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، بزرگ کوپاک فوج کے افسرنے گلہ بھی لگایا جووالہانہ محبت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی بچوں کی قاتل،زخمی بچی کے لواحقین نے عمر نذیر کشمیری کو جوتا دے مارا