لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت کامیسٹس یونیورسٹی کے مختلف کیمپس میں مفت تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق رجسٹرڈ کارکنوں/ کان کنوں اور ان کے بچوں کیلئے COMSATSیونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی کیمپسز میں داخلے 2027 کا آغاز کردیاگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: تاریخ میں پہلی بار قیدیوں اور حوالاتیوں کیلئے نماز جمعہ ،اصلاحی لیکچر کا اہتمام
یونیورسٹی میں داخلے کیلئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ اسلام آباد میں 18 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
داخلے کے خواہشمند طلبا لاہور میں 4 جنوری 2027 تک درخواست دے سکتے ہیں جبکہ واہ و ایبٹ آباد اور اٹک میں داخلے کی آخری تاریخ بالترتیب 4 اور 11جنوری 2027 مقرر کردی گئی ہے۔
اٹک کے رہائشی طلبا 15 جنوری کو داخلے کے لیے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ ساہیوال اور وہاڑی میں 22 جنوری 2027 کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرواعظ عمرفاروق تیرہویں بار500 بااثرترین مسلم شخصیات میں شامل
علاوہ ازیں آن لائن اپلائی کریں اور مکمل دستاویزات متعلقہ کیمپس کے ایڈمشن آفس میں جمع کروائیں۔ تفصیلات کیلئے وزٹ کریں: www.comsats.edu.pk





