کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز کی جانب سے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور وزیرتعلیم انجینئر سردار عمیر نعیم ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
پرتکلف ناشتے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران، ڈاکٹرز، سیاسی و سماجی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندگان اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سردار نصراللہ صادق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر آفتاب چوہدری، سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر انصار ملک، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سردار امجد رفیق سمیت دیگر ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان شریک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرواعظ عمرفاروق تیرہویں بار500 بااثرترین مسلم شخصیات میں شامل
اس موقع پر سابق جج چوہدری اسحاق، اویس نواز ملک، ممبر ضلع کونسل چوہدری آصف، طاہر ایوب ،ملک فریاد ،ڈاکٹر ظفر ،چیئرمین ملک مشتاق ،پروفیسر ملک مشتاق،ڈسٹرکٹ کونسلر شاید رشید نے شرکت کی۔
دعوت میں ملک اسحاق، کونسلر ملک کبیر، سردار عارف ناز، چوہدری امیر کابل، ڈسٹرکٹ کونسلر شاہنواز ملک،کونسلر سردار مشہود،مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری فیض عالم شریک تھے۔
سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ملک فیاض موسیٰ، سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر حسنین بخاری اور سابق اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر سمیت درجنوں افراد بھی دعوت میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر شرکاء نے باہمی ملاقات اور غیر رسمی گفتگو کے دوران علاقائی امور، عوامی مسائل اور مختلف شعبہ جات میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
میزبان سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز اور ان کے صاحبزادے ملک اویس نوازنے معزز مہمانوں اور شرکاء کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔




