حکومت کا پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 3 روپے ، ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔


اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کے نرخ 360 روپے پر برقرار رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ یہ قیمتیں تین روز تک برقرار رہیں گی۔