جموں ، پی آئی اے کا غبارہ برآمد ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،تفتیش شروع

جموں(کشمیر ڈیجیٹل)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ، سانبہ کے علاقے گول گجرال سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے طیارے کی شکل کا غبارہ برآمد۔

رنجیت پور کے رہائشی کرپال سنگھ کے بیٹے منجیت سنگھ کے مطابق، پولیس نے غبارے کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

بھارتی پولیس کے مطابق طیارے کی شکل کا غبار ہ جس پر پی آئی اے درج ہے ،علاقے میں کھیتوں سے برآمد ہواہے ۔

جموں کے سانبہ ضلع  کے علاقے گول گجرال سے جمعرات کو پولیس نے پاکستانی غبارے کو برآمد کرلیا جو کھیتوں میں گرا ہوا تھا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، گلگت بلتستان اور چترال کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے،سردی کی شدت میں اضافہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ ضلع کے سرحدی گاوںگول گجرال سے جمعرات کو مقامی لوگوں کو ایک جہاز نما غبارہ ملا جس پر پی آئی اے لکھا تھا، کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور جائے موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے

سرحدوں پر امن کے بعد سرحدی بستیوں کے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی تاہم جہاز نما غباروں کی برآمدگی سے ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

یاد رہے کہ 18دسمبر2025  میں بھی  بھارتی  ریاست ہماچل پردیش کے ایک گاؤں میں جہاز نما پاکستانی غبارہ اترنے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

جس کے بعد گاؤں میں سنسنی پھیل گئی تھی اس غبارے پر انگریزی اور اردو میں ’پی آئی اے‘ (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز) لکھا ہوا تھا۔

یہ غبارہ اونا ضلع کے گاؤں چیلیٹ میں ایک مکان کی چھت پر اترا تھا۔ مالک مکان سچدیو سنگھ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو مکان کی چھت پر ایک جہاز نما غبارہ ملا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔

انھوں نے فورا اس کی اطلاع دولت پور پولیس سٹیشن کو دی۔سچدیو نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں نے اس طرح کے غباروں کے بارے میں سن رکھا تھا لیکن میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ میری چھت پر آ گرے گا۔‘تھانہ انچارج روی پال نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے غبارے کو قبضے میں لے لیا ہے۔