کولگام میں سی آر پی ایف پر حملے کا بھارتی دعویٰ من گھڑت پراپیگنڈا قرار، ہراسانی کا نیا ڈرامہ بے نقاب

بھارتی فوج کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، اپنے ہی ساتھیوں کا ایک دوسرے پر فائر، الزام نامعلوم مسلح افراد پر تھوپ دیا۔

بھارتی فوج اور وہاں کے مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک اور گھناؤنا فالس فلیگ ڈرامہ رچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بندوقوں کے سائے میں لال چوک میں دیوالی کا ڈرامہ کشمیر میں مذہبی امتیاز کو چھپا نہیں سکتا، حریت کانفرنس

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں میر بازار یا اکھران کے علاقے کے قریب دن کے وقت تقریباً 2:15 بجے ایک ناکہ چیک پوائنٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں پر مبینہ فائرنگ کی۔

اس واقعے کے بعد ذرائع نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں 2 سے 3 سی آر پی ایف کے جوان زخمی ہوئے جن کا تعلق زیادہ تر 46 ویں بٹالین سے بتایا گیا اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح یہ دعویٰ کیا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر فورسز نے گھیر کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے اور عام شہریوں کو حراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔

حقائق کی گہرائی میں جائیں تو اطلاعات کے مطابق یہ سارا واقعہ دراصل بھارتی فوج اور فورسز کا اپنا ہی رچایا ہوا فالس فلیگ ڈرامہ تھا، جہاں اندرونی چپقلش یا غلط فہمی کی بنا پر اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، اور اس ناکامی کا ملبہ نامعلوم مسلح افراد پر ڈال دیا۔

اس فرضی حملے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور پرامن شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئے سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر، ابتدائی رپورٹس کے وقت کسی بھی عسکریت پسند یا مزاحمتی گروپ کی جانب سے اس مبینہ حملے کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، جو اس واقعے کے فرضی اور ساختہ ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا جنگی جنون،اعلیٰ بھارتی کمانڈرز کا ایل او سی کا دورہ، فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کیلئے پروپیگںڈا کیا ہے ، اس سے قبل کئی بار بھارتی فوجی آپس میں لڑچکے جبکہ درجنوں خودکشیاں بھی کرچکے ہیں۔گزشتہ دنوں بھارتی کمانڈر نے ایل اوسی کا بھی دورہ کیا تھا۔