عوامی حلقوں کا کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے شہری کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف پھٹ پڑے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرامن ریاست میں شرپسندی پھیلانےوالوں کےگرد گھیراتنگ کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

شہریوں کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے5ماہ سے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کرریاست کو یرغمال کررکھا ہے، ان ریاست دشمنوں کو قلع قمع کیا جائے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان اخلاق مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر  پر امن علاقہ ہے اور پہلے سے رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈویژنل کور ممبرعابدعلی اعوان کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ریاستی ترقی کیلئے اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے مگر گزشتہ 5ماہ سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عنا صر آزاد کشمیر کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مظاہروں میں بچو ں اور خواتین کو استعمال کرنے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس کی سرگرمیوں میں جو بھی ملوث ہے اس کو نشانہ عبرت بنا یا جائے تاکہ ریاست کی ترقی میں حائل رکاوٹیں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ریاست کو انتشار کی طرف لے جانے والی اایکشن کمیٹی کی وجہ سے امن وامان کی صورت حال بری طرح متاثر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جو  بنیادی حقوق ہیں وہ بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاحت، تعلیم اور ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں او ر دیگر ہمارے کا روباری معاملات ہیں وہ بھی اس نام نہاد کمیٹی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ ریاست بھر سے فتنہ انگزیزی کی سیاست کا فوری طور پر قلع قمع کیا جائے تاکہ لوگ خوشحالی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں اور ترقیاتی کام بہتر طریقے سے سرانجام دئیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی افراتفری کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

پیپلزپارٹی کے  مرکزی رہنما شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پچھلے چار پانچ ماہ سے امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں  نے وقتاً فوقتاً اپنا کردار ادا کیا ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی پچھلی حکومت نے کوشش کی ہے کہ ہم پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے کالعدم ایکشن کمیٹی کو راضی کیا جاسکے اور معاملات حل کئے جائیں لیکن انتشاری کمیٹی اس میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان انتشاریوں کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ترقی کا پہیہ جام ہے اور اس کی ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتشاری لوگ نوجوان نسل کو پتھر کے زمانے کی طرف لے کر رہے ہیں ، نوجوان نسل کو اپنا مستقل بچانے کیلئے اس کالعدم ایکشن کمیٹی سے دور رہنا ہو گا۔

 ایک اور شہری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کا بنیادی راستہ امن کی بحالی ہے، کسی بھی ریاست میں امن کی بحالی تک خوشحالی و ترتی ممکن نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال میں کالعدم ایکشن کمیٹی  کے شرپسندوں نے یاست کےمعصوم  بچوں اور خواتین  اور پونچھ کے رہائشیوں کویرغمال بنا کر اور اپنی ڈھال بنا کر انہوں نے جو شرپسندی شروع کررکھی ہے قانون کو ان کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے ۔

 ان کا کہنا ہے کہ آزادجموں و کشمیر میں چندشرپسندجو یہ بات کرتے ہیں کہ پونچھ کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، لوگوں کو ڈھال بنا کر باہر لایا جا رہاہے مجبوراًباہر لایا جا رہا ہے ،

مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایم ایچ فعال ہے،راولاکوٹ انتظامیہ نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

 کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے ہماری سکیورٹی فورسز کے خلاف ، مسلح افواج پاکستان کے خلاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھائےوہ ہماری تعریف میں دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت سزا ہونی چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پونچھ کے عام شہریوں کو بھی اُن کو بھی امن کے ساتھ رہنے کے حقوق ملنے چاہئیں۔