دنیا کے آلودہ ترین شہر: لاہورایک بار پھر پہلےنمبر پر آ گیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھرپہلےنمبر پر آ گیا۔

لاہورکااے کیوآئی 563ریکارڈ  ،ملتان،فیصل آباد اور بہاولپور کی فضا بھی شدید آلودہوگئی۔ـ

شہریوں کی بڑی تعداد گلےاورسانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئی جبکہ مارکیٹ سے متعلقہ اددویات بھی غائنب ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فلو کے بڑھتے کیسز، ویکسین مارکیٹ سے غائب، شہریوں میں تشویش کی لہر

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھرپہلےنمبر پر آ گیا ۔فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

پنجاب حکومت کے ایئر کوالٹی انڈیکس ویب سائٹ کے مطابق شہر میں آلودگی کی شرح 499 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

آلودہ فضا کے باعث شہری گلے کی خرابی، کھانسی اور سانس سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم کا زیرتعمیرٹی فائیوحفاظتی بند ٹوٹ گیا، پاؤر ہاؤس میں پانی داخل

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سموگ کی شدت عروج پر ہے، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔۔

جنوبی پنجاب کے تمام بڑے شہر سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 392 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ۔

ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اوراحتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔