بھارتی لڑکی جینیا چیٹرجی نیند کی چیمپئن بن گئی،60روز میں 28لاکھ سے زائد کمالئے

نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی لڑکی نے مسلسل 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جیت لی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گھریلو اشیاء بنانے والی کمپنی ویک فٹ کے زیر اہتمام 2 ماہ پر مشتمل اس مقابلے ہوئے۔

ان مقابلوں میں پورے بھارت سے 2 لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروائیں تاہم مختلف مراحل اور انٹرویوز کے بعد صرف 10 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔

مقابلے میں شرکاء کو باقاعدگی سے سونے، نیند کا مقررہ معمول برقرار رکھنے اور ہفتہ وار دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ذمے داری دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم کا زیرتعمیرٹی فائیوحفاظتی بند ٹوٹ گیا، پاؤر ہاؤس میں پانی داخل

رپورٹ کے مطابق ان کی روزانہ کی کارکردگی کے مطابق نمبر دیئے جاتے اور درجہ بندی کی جاتی تھی۔

شرکاء کو فلموں کے مشہور مناظر نیند کے انداز میں دوبارہ پیش کرنے ، ہفتے کی نیند کی عادات کا جائزہ لینے کا کہا گیا

گفتگو کے دوران کسی کو بتائے بغیر 10 مرتبہ ’کمبل‘ یا ’تکیے‘ کے الفاظ استعمال کرنے جیسے دلچسپ چیلنجز بھی دیئے گئے

بہترین کارکردگی دکھانے والے امیدوار کو ہفتے کا بہترین سلیپر قرار دیا جاتا تھا۔فائنل میں امیدواروں کو 2 بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا

جبکہ آخری مرحلے میں تمام امیدواروں نے اپنی مرضی کے مطابق تیار کردہ ماحول میں ایک رات گزاری۔ ان کے نیند کے اسکور کی بنیاد پر فاتح کا انتخاب کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ماسکو : کلام اقبالؒ کی گونج، روسی طلباء کی اردو شاعری نے شرکاءکے دل جیت لئے

یوں جینیا چیٹرجی بھارت کی نیند کی چیمپئن بن گئیں۔ انہیں 9 لاکھ 63 ہزار 400 بھارتی روپے کے نقد انعام کے ساتھ کمپنی کی جانب سے سیاحتی دورے کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقابلہ پہلی بار 2019ء میں شروع کیا گیا تھا، اس کے ابتدائی 4 سیزنز میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ 65 شرکاء کو فی کس 1 لاکھ روپے بھی دیے جا چکے ہیں۔