لاہور(کشمیر)پاکستانی کرکٹربابر اعظم کی مایوس کن انداز میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، آؤٹ ہونے کے بعد آپے سے باہر،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قائداعظم ٹرافی گولڈ 2026-27 کے ایک میچ میں بابر اعظم اپنی وکٹ گنوانے کے بعد شدید مایوسی کا شکار دکھائی دیے۔
پہلی اننگز میں متنازع آؤٹ قرار دیے جانے والے بابر اعظم دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا دورہ جہلم ویلی: تیاریاں مکمل،شیڈول جاری
جلد آؤٹ ہونے پر بابر اعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور غصے میں اپنا بیٹ پچ پر دے مارا جس کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
حالیہ ناقص کارکردگی کے باعث تنقید کا سامنا کرنے والے بابر اعظم کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
بعض مداحوں نے ان کی مایوسی کو کھیل کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جبکہ کئی شائقین نے ایک سینئر کھلاڑی کے اس طرزِ عمل پر تنقید کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک سٹی میراتھن: کشمیری ایتھلیٹ محمد یوسف اور مونا خان کا نیا ریکارڈ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کنگ بابر اعظم کو کس کی نظر لگ گئی۔ جو پہلے بڑے بڑے اسکور کرتا تھا اب اس سے رنز کیوں نہیں بن رہے۔
کیا بابر اعظم دباوٗ میں ہیں۔ کیا واقعی بابر اعظم کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ بابر کی کارکردگی نیچے کی طرف کیوں جارہی ہے۔
💔 END OF KING BABAR AZAM’S INNINGS!
Babar departs for 42 runs. 😭👑
Not the big score we wanted from the King today. 💔🏏
Come back stronger, Babar! 👑🇵🇰 https://t.co/5GQEdNLTm9
— Humais khan (@Humireacts) November 6, 2026
بابر اعظم جو کبھی ٹیم کی کامیابی کی وجہ سمجھے جاتے تھے۔ اب ان کا ٹیم میں ہونا اور وکٹ پر کھڑے رہنا ٹیم کی ناکامی کی وجہ کیوں سمجھا جارہا ہے۔
بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ میں ہی بڑی اننگز کھیلنے سے قاصر ہیں۔




