وادی لیپہ

افغانستان سے سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ پر سکیورٹی فورسز کا منہ توڑ جواب، طالبان فرار

افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق  انگور اڈا میں افغان چیک پوسٹوں سے ہونے والی فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: کالعدم شرپسند عناصر کی فائرنگ، کانسٹیبل ،شہری زخمی،ایڈیشنل سیشن جج اغواء

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سرحدی علاقوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

اس سے قبل 27 اکتوبر کو بھی انگور اڈہ میں افغان سرحدی فورسز کی جانب سے پاکستانی چوکیوں اور شہری آبادی پر فائرنگ اور مارٹر گولے داغے گئے تھے جس میں ایک شہری جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھےجبکہ متعدد دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

بعد ازاں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور دفاعی مورچوں کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک جواب، دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے: وزارت اطلاعات

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کئی ماہ سے جاری ہے۔ اس سے قبل بھی سرحدی علاقوں میں فائرنگ، مارٹر حملوں اور ڈرونز کی دراندازی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔