آئینی ترامیم ارتقائی عمل، ریاستی حیثیت سے متعلق پروپیگنڈاکیا جارہا ہے، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے آزادکشمیر بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ13ویں آئینی ترمیم کے تحت حاصل اختیارات میں کمی نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی حیثیت بدلنے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔13ویں کے بعد 14ویں اور 15ویں ترامیم آئیں، یہ ارتقائی عمل ہے،

وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد میں کوئی بھی ترمیم اسمبلی کے فورم پر آئے گی۔ابھی دو اضلاع کی اسمبلی میں نمائندگی بھی موجود نہیں۔جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگلات حکام کا گرینڈ آپریشن، غیر قانونی لکڑ سے لدی سوزوکی ضبط

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا مطلب من مانی نہیں بلکہ ایک دوسرے کی بات سننا ہے،قانون ارتقائی عمل ہے، عوامی فلاح و بہبود کیلئے ترامیم آتی رہتی ہیں

وزیراعظم افتخارگیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ ریاست کو آگے کیسے لے کر جانا ہے۔ریاست میں ترقی ، سیاحت کا فروغ کیسے ممکن ہوگا۔

وزیراعظم کاآزاد جموں و کشمیر بار کونسل کو مکانیت کیلئے جگہ فراہم کرنے کی یقین دھانی۔ لائرز پروٹیکشن ایکٹ آئندہ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بندی سانحہ پر دکھ، وقت آگیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، افتخار گیلانی

وزیراعظم نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی سے 90 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔عام شہری کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاء کمیشن کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔25 سال میں دنیا بہت تیزی سے آگے بڑھی ہے۔تعلیم، صحت اور روزگار عام آدمی کے مسائل پر بات کریں، تجاویز دیں۔