فخر زمان کی شاندار سنچری،سابق اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کرکے سابق کرکٹر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، فخر نے کیریئر کی 12ویں سنچری اسکور کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکن ٹیم کو شکست ،پاکستان نے سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی

اوپنر بیٹر نے ناصرف ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے چار ہزار رنز مکمل کیے بلکہ سعید انور کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

فخر زمان نے ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں دوسری سنچری اسکور کی ہے اس سے قبل انہوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنائی تھی۔

سابق اوپنر سعید  انور نے 1993 کی ولس ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا کیخلاف اور 1998 کے سلور جوبلی انڈیپینڈنس کپ میں روایتی حریف کے خلاف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔