اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی پاکستان کے مرکزی عہدیداروں و پونچھ ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کا ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا۔
انچارج سیاسی امور برائے کشمیر کی انچارج کشمیر افیرز فریال تالپورکی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم، مرکزی جنرل سیکریٹری پی پی پی سید نیر حسین بخاری، ندیم افضل چن، سینئر رہنما پی پی پی چوہدری محمد ریاض نے خصوصی شرکت کی۔
صدر پی پی پی و اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین، سابق وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزیر اعظم سردار یعقوب، محترمہ روبینہ خالد چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی شریک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: یومِ تاسیس پر ظفر مغل کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مکتوب
سینئر رہنما پی پی پی چوہدری پرویز اشرف، ممبران اسمبلی میاں عبد الوحید، عبد الماجد خان، چوہدری قاسم مجید، سید بازل علی نقوی، سردار مختار عباسی، سردار ضیاء القمر، ملک ظفر اقبال بھی اجلاس میں پہنچ گئے۔
فرزانہ یعقوب، زوبیہ خورشید راجہ، ٹکٹ ہولڈرز پونچھ ڈویژن سردار احمد صغیر، سردار فہیم اختر ربانی،سردار عابد حسین عابد، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی عامر ذیشان جرال شریک تھے۔
ممبران اسمبلی عامر غفار لون اور دیوان علی چغتائی کراچی میں موجودگی کی وجہ سے بذریعہ اسکائپ شریک ہوئے۔
اجلاس میں ممبران اسمبلی نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں سمیت تمام امور پر اظہار خیال کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔
حکومت کو ٹف ٹائم دینے عوامی مفادات کے تحفظ کی خاطر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر طلب کیا جائے گا اور کسی قسم کی سیاسی مصلحت اختیار نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم نو کیلئے قائم کمیٹی جلد آزاد کشمیر بھر کا دورہ کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: واٹر سپلائی کے پائپ بار بار چوری، چمیاں کھیتر رہائشیوں کا احتجاج
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی پی پی حکومت میں عوامی امنگوں کے مطابق کیے گئے اقدامات، تعلیمی و ہیلتھ پیکیج اور روڈ منصوبوں کا تحفظ کرینگے۔
موجودہ مسلم لیگ نون کی حکومت کی طرف سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوششوں کا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایوان کے اندر اور باہر بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی ۔
اجلاس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جارحیت اور عوام دشمن اقدامات کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے چھینے گئے مینڈیٹ کی واپسی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کا عزم کیا گیا۔
27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بلاجواز فوج کشی کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے کی پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ۔
اجلاس میں قومی نوعیت کے امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی فریال تالپور کی صدارت میں ہونے والے اہم کامیاب اجلاس کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی
اجلاس میں الیکشن کمیشن سے پونچھ ڈویژن کے باقی ماندہ حلقوں میں جلد انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔




