آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 64 روپے رپورٹ ہوئی ہے۔
گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے جبکہ بدھ کو 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی
بدھ کے مقابلے میں جمعہ تک سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 8 ہزار 36 روپے کی کمی سامنے آئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔




