وادی نیلم:بدتمیزی کا معاملہ،طالبات سراپا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

وادی نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے زیریں علاقے کھٹہ چوگلی میں گرلز مڈل سکول کی طالبات کیساتھ بدتمیزی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کا معاملہ سامنے آگیا۔

طالبات اپنے تعلیمی حقوق کے تحفظ اور سکول میں اساتذہ کی تعیناتی و حاضری یقینی بنانے کیلئے احتجاج کر رہی تھیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹرناصرعلی گردیزی ڈائریکٹرشعبۂ قلب پمزاسلام آباد تعینات

موصولہ اطلاعات کے مطابق طالبات نے سکول میں تدریسی عمل کی بحالی اور اساتذہ کی عدم دستیابی کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوران احتجاج بعض ڈرائیوروں کی جانب سے مبینہ طور پر طالبات کیساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے اور ہاتھا پائی کا معاملہ سامنے آگیا ۔ جس کے بعد علاقے میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

اس معاملے میں جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں، ان میں مقصود اعوان، اکرم اعوان اور فاروق اعوان شامل ہیں۔

متعلقہ گاڑیوں میں سے ایک مظفرآباد روٹ پر چلتی ہے، جبکہ مجموعی طور پر دو گاڑیوں کے اس روٹ پر چلائی جارہی ہیں۔

واقعے کے بعد شہریوں اور متعلقہ حلقوں  میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،۔ عوامی حلقوں کا آئی جی آزاد کشمیر، ڈی ایس پی نیلم،، ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف تحقیقات کیلئے طالبات کے بیانات قلم بند کیے جائیں اور دستیاب شواہد کی روشنی میں غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہو جائیں تو ذمہ دار افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقدمہ درج کیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ گرلز مڈل سکول کھٹہ چوگلی میں اساتذہ کی دستیابی یقینی بنا کر طالبات کے تعلیمی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ ان کا تعلیمی مستقبل متاثر نہ ہو۔