کوہالہ انٹری پوائنٹس پر بڑی کارروائی،دیودار کے سلیپرز برآمد، ہائی ایس ضبط

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ جنگلات کی کوہالہ انٹری پوائنٹس کے قریب بڑی کارروائی،قیمتی دیودارلکڑ کے سلیپروں سے لدی ٹیوٹا ہائی ایس ضبط کر لی۔

مرکزی دفتر جنگلات (یو ٹی) پہنچا دی۔ ڈی ایف او توصیف میر کے مطابق گاڑی سے دیودار کی لکڑی کے 32 نگ سلیپرز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: تنظیم شہری دفاع میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، عہدیداران کے اجتماعی استعفے

ڈی ایف او توصیف میر کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیوں کے ذریعے طویل عرصے سے لکڑی کی مبینہ اسمگلنگ کی اطلاعات ملتی رہی ہیں۔

محکمہ جنگلات کی کارروائیوں کے نتیجے میں یہ سلسلہ پہلے رک گیا تھا، تاہم دوبارہ اطلاع موصول ہوئی کہ نیلم، لیپہ اور دیگر علاقوں سے ہائی ایس گاڑیوں کے ذریعے لکڑی منتقل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موصولہ اطلاع پر کوہالہ کے مقام پر اپنی ٹیم کے ہمراہ  ناکہ بندی کی گئی جہاں صبح چھ بجے ایک ہائی ایس گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے دیودار کی لکڑی کے سلیپرز برآمد ہوئے، جنہیں ضبط کر کے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایف او توصیف میر کے مطابق اب اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ،دیودار کے سمگل کئے گئے سلیپرز کون سے  علاقوں سے لائے گئے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی ایف او کا مزید کہنا تھا کہ سلیپروں سے بھری گاڑی کو کون کون سی چیک پوسٹوں سے گزارا گیا اور اسمگلنگ میں سرکاری اہلکاروں میں کون کون ملوث ہے۔ سب تحقیقات ہوگی

ڈی ایف او توصیف میر کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔