ہونڈا سی ڈی 70

اب نئی ہونڈا بائیکس آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کریں

بینک الفلاح نے صارفین کے لیے نئی ہونڈا موٹر سائیکلوں کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ایک شاندار مہم “The New Honda 2027” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آفر کے تحت شہری ہونڈا کے پانچ مقبول ترین ماڈلز آسان اور لچکدار ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس اسکیم میں 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کے آسان اقساط کے پلانز شامل ہیں۔ خریداروں کی سہولت کے لیے 3 ماہ اور 6 ماہ کے دورانیے پر صفر فیصد (0%) مارک اپ (بغیر سود) کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے بائیک خریدنا مزید آسان ہو گیا ہے۔

اور پڑھیں: میرپور: تنظیم شہری دفاع میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، عہدیداران کے اجتماعی استعفے

اس آفر میں ہونڈا کی درج ذیل موٹر سائیکلیں شامل ہیں:

Honda CD 70: (نقد قیمت 159,900 روپے) – ماہانہ قسط صرف 7,595 روپے سے شروع (36 ماہ کے پلان پر)۔

Honda Dream: (نقد قیمت 170,900 روپے) – ماہانہ قسط 8,118 روپے تک۔

Honda CG 125: (نقد قیمت 238,500 روپے) – ماہانہ قسط 11,329 روپے تک۔

Honda CG 125S: (نقد قیمت 286,900 روپے) – ماہانہ قسط 13,628 روپے تک۔

Honda CG 125S Gold: (نقد قیمت 296,900 روپے) – ماہانہ قسط 14,103 روپے تک۔

پروسیسنگ فیس اور اضافی چارجز:بینک الفلاح کے ان اقساطی پلانز کے لیے مقررہ پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی؛ جس کے تحت 3 ماہ کے پلان پر 5%، 6 ماہ کے پلان پر 8%، جبکہ 9 سے 36 ماہ کے پلانز پر 2.5% پروسیسنگ فیس رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی لاگو ہوگی جو کہ 0% مارک اپ والے پلانز پر بھی لاگو ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا موٹرسائیکلیں آسان اقساط پر، ستمبر اور اکتوبر کے لیے نیاپلان جاری

بکنگ کا طریقہ کار:
دلچسپی رکھنے والے صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا واٹس ایپ نمبر 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا بینک کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور بائیک کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے، جبکہ بینک کے ضوابط و شرائط اس پر لاگو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں 4 ماہ بعد انٹرنیٹ سروسز بحال، شہریوں کا خوشی کا اظہار