مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
وزیراعظم کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال کئے جانے کی توقع ہے، جس سے انٹرنیٹ کی بندش یا تعطل سے متاثر ہونے والے شہریوں کو ریلیف ملنے کی اُمید پیدا ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد: مظفرآباد میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام تیز
انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی خبر سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث روزمرہ معمولات، آن لائن رابطوں، تعلیمی سرگرمیوں، کاروباری معاملات اور ڈیجیٹل ذرائع سے کام کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایسے میں سروس کی بحالی کی یقین دہانی شہریوں کیلئے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
موجودہ دور میں انٹرنیٹ محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ تعلیم، کاروبار، سرکاری و نجی اداروں کے امور اور معلومات تک رسائی کیلئے بھی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔
خصوصاً طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کیلئے انٹرنیٹ سروس کی مسلسل فراہمی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم افتخار گیلانی کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں سروس کی بحالی کی خبر نے شہریوں کی اُمیدیں بڑھا دی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی سے پیپلزپارٹی وفد کی اہم ملاقات،عوامی امور پرملکر چلنے پراتفاق
شہریوں کی نظریں اب مقررہ مدت کے دوران انٹرنیٹ سروس کی عملی بحالی پر مرکوز ہیں۔




