پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹس کیلئے نیا بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(کشمیرڈیجیٹل)پنجاب میں پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کا طریقہ کار جدید بنانے کیلئے بائیومیٹرک نظام متعارف کرا دیا گیا۔

نئے نظام کے تحت نادرا ڈیٹا بیس سے بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی جس کا مقصد جعلی اندراجات اور بوگس سرٹیفکیٹس کی روک تھام اور دستاویزات کے اجرا میں شفافیت یقینی بنانا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یونین کونسلز میں سی آر ایم ایس بائیومیٹرک نظام کا باضابطہ افتتاح کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیم منیجمنٹ بابراعظم کو فارمیٹ سے باہر کرنے پرغور کررہی ہے،شعیب اختر

یہ نظام محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے باہمی اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ نئے نظام سے جعلی اندراجات کی روک تھام اور مستند دستاویزات کے اجرا کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ :مہاجرین کے6 فیصدکوٹہ بحالی کیس،سماعت 3 نومبر مقرر

شہریوں کو سفارش اور رشوت کے بغیر بروقت خدمات فراہم کرنا اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔

ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت بائیومیٹرک نظام کو مرحلہ وار صوبے بھر کی تمام یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی، تاکہ بلدیاتی خدمات کو جدید، شفاف اور عوام کیلئے آسان بنایا جا سکے۔