کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے اداکاری کو خیرباد کہتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
حال ہی میں عمران عباس نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی، جہاں پروگرام کی میزبان مشی خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈراموں سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتائی۔
گفتگو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے عمران عباس کا کہنا تھا کہ وہ اب اداکاری نہیں کر رہے اور پچھلے دو تین سالوں سے انہوں نے ٹی وی ڈرامے چھوڑ دیئے ، اب وہ ٹیلی وژن پر مزید کام نہیں کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم گیلانی کی ہدایت
شوبز چھوڑنے کے بعد اپنے نئے سفر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اب وہ باقاعدہ طور پر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہو چکے ہیں۔
چونکہ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں، اس لیے انہوں نے اسلام آباد میں اپنا تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے اور اب وہ اسی کام کو اپنا زیادہ تر وقت دے رہے ہیں۔
سابق اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک بڑا ٹاور تعمیر کر رہے ہیں، جو کہ ممکنہ طور پر اڑھائی سال کے عرصے میں مکمل ہو جائے گا۔
عمران عباس نے فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شعبے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرپرسن جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا
انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ چونکہ ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔
اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کیلئے ایسے فلاحی کام کریں جن کا اجر اور فائدہ انہیں آخرت میں حاصل ہو۔




